featured 0

ایک ملک ایک الیکشن نظریہ ‘ وفاقی ڈھانچہ کے لئے خطرناک: اسد الدین اویسی

ایک۔ملک۔ایک۔الیکشن۔نظریہ‘

ایک ملک ایک الیکشن نظریہ: صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے’ ایک ملک ایک الیکشن‘ نظریہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دراصل مودی کا اصل گیم پلان یہ ہے کہ علاقائی پارٹیوں کا وجود ختم کردیا جائے۔ صدر مجلس نے مرکزی کابینہ کی جانب سے سابق صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کویند کی زیرقیادت پانل کی سفارشات کو قبول کرلئے جانے کے کچھ ہی دیر بعد سوشل میڈیا پلاٹ فام پر اس تجویز کی مخالفت میں کئی پوسٹس جاری کئے اور بعد ازاں ایک پریس کانفرنس طلب کرتے ہوئے اس نظریہ کو ملک کے جمہوری ڈھانچہ کے لئے مضرت رساں قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں