وقف 0

وقف ترمیمی بل: مشترکہ کمیٹی سے تلنگانہ وفد کی نمائندگی

حیدرآباد۔6؍ ستمبر (نیوز ڈین) تلنگانہ وقف بورڈ کے ایک نمائندہ وفد نے صدر نشین وقف بورڈجناب سید عظمت اللہ حسینی کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤز کے انیکسی ، نئی دہلی میںجمعہ کو مشترکہ ورکنگ کمیٹی برائے وقف ترمیمی بل، 2024 سے ملاقات کی اور تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے مجوزہ نئے وقف ترمیمی بل، 2024 کے خلاف ایک محضر پیش کیا۔تلنگانہ وقف بورڈ اور تلنگانہ حکومت نے اس ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اس بل کے استرداد سے متعلق بورڈ کی منظورہ متفقہ قرارداد سے واقف کروایا۔
مشترکہ ورکنگ کمیٹی برائے وقف ترمیمی بل سے نمائندگی کرنے والوں میں جناب سید عظمت اللہ حسینی صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ ‘جناب طاہر بن حمدان صدر، ٹی جی اردو اکیڈمی‘ جناب محمد عبد اللہ کوتوال صدر، ٹی جی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ‘ جناب سید اکبر نظام الدین حسینی‘ جناب ابو الفتح سید بندگی بادشاہ قادری‘ جناب سید نثار حسین جناب ایم اے کے مقیت ارکان تلنگانہ وقف بورڈ اور جناب محمد اسد اللہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر وقف بورڈ‘ جناب شیخ لیاقت حسین ایگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی شامل ہیں۔ بعدازاں تلنگانہ کے وفد نے رکن پارلیمنٹ حیدرآباد و صدر مجلس اتحاد المسلمین و مشترکہ ورکنگ کمیٹی کے رکن بیرسٹر اسد الدین اویسی سے بھی ملاقات کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں