0

غازی آباد کی عدالت میں ہنگامہ: جج اور وکیل میں تنازعہ

غازی آباد: جج اور وکیل میں تنازعہ پر غازی آباد کی عدالت میں ہنگامہہوا۔ تفصیلات کے مطابق غازی آباد کی ضلعی عدالت میں آج اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک جج اور وکیل کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔ جج کے چیمبر میں مزید وکلاء کے جمع ہونے اور ہنگامہ آرائی پر پولیس کو طلب کرلیاگیا تاکہ صورتحال کو قابو میں لایا جا سکے۔ حیران کن مناظر میں پولیس اہلکاروں کو کرسیوں کو اٹھا کر وکلاء کو پیچھے دھکیلتےہوئے دیکھا گیا۔ بعد ازاںنیم فوجی دستے بھی صورتحال کو قابو میں لانے کے لئے تعینات کردیئےگئے۔رپورٹس کے مطابق کئی وکلاء زخمی ہوئے۔ بار ایسوسی ایشن نے صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے ایک اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وکلاء کو جج کے چیمبر سے باہر نکالدئیے جانے کے بعد وہباہر جمع ہوکر سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ تنازعہ جج اور وکیل کے درمیان ایک ضمانت کی درخواست پر اختلاف کے باعث شروع ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں