حیدرآباد۔6؍ستمبر(نیوز ڈین)جاریہ مالی سال 25-2024 کے پہلے سہ ماہی کے دوران راست بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مہاراشٹرا ریاست سرفہرست رہی ہے۔محکمہ فروغ صنعت و داخلی تجارت کے مطابق مہاراشٹرا نے اپریل تا جون 2024-25کے پہلے سہ ماہی میں 70,795 کروڑروپے کا بیرونی راست سرمایہ حاصل کرتے ہوئے اپنی نمبرون کی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے۔ کرناٹک نے 19,059 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہوئے دوسری پوزیشن اور دہلی نے 10,059 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ تلنگانہ چوتھے نمبر پر رہا ہے جس نے 9,023 کروڑ روپے کے بیرونی سرمایہ کو راغب کیا ہے۔ 8,508 کروڑ روپے کے ساتھ گجرات پانچویںنمبر پر‘ 5,818 کروڑ روپے کےساتھ تامل ناڈو چھٹے نمبر پررہے ہیںجب کہ اترپردیش 370کروڑ روپے اور راجستھان 311کروڑ روپے ہی راغب کرپائے ہیں۔ مختصر یہ کہ اس سہ ماہی کے دوران بھارت میں مجموعی طور پر1,34,959کروڑ روپے کی بیرونی راست سرمایہ کاری ہوئی ہے جس میں 70,795 کروڑ روپے یا 52.46 فیصد صرف مہاراشٹرا میں کی گئی ہے۔
0