0

آٹھ کروڑ روپے نہ دینے پر شوہر کا قتل

آٹھ کروڑ روپے نہ دینے پر شوہر کا قتل‘ آٹھ سو کیلومیٹر دور لاش کو ٹھکانے لگایا۔کچھ ہفتے پہلے کرناٹک کے ضلع کوڈاگو میں کافی کے ایک باغ سے ایک نامعلوم جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی تحقیق پرقتل کی ایک خوف ناک سازش پر سے پردہ اٹھا۔ رمیش(54)سالتاجرکچھ ہفتے قبل لاپتاہوگیا تھا۔ پولیس نے اب انکشاف کیا ہے کہ اس کی بیوی نہاریکا، اس کا عاشق نکھل اور ایک اور ملزم انکور نے اس تاجر سے پیسے اینٹھنے قتل کی بھیانکسازش کی اور لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے ریاستی سرحدیں پار کیں۔ ان تینوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے کوڈاگو کے سنتی کوپا کے قریب 8؍اکتوبر کو کافی کے باغ میں ایک جلی ہوئی لاش برآمد کی۔ جب لاش کی شناخت کرنے کی کوشش ناکام ہوئی تو پولیس نے اس علاقے سے گزرنے والی گاڑیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنی شروع کردیں۔ ایک سرخ مرسیڈیز بینز نے ان کی توجہ حاصل کی۔ اس کار کا رجسٹریشن رمیش کے نام پرتھاجس کی بیوی نے حال ہی میںاپنے شوہر کے لاپتا ہوجانے کی شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے اس کے بعد تلنگانہ میں اپنے ہم منصبوں سے رابطہ کیا، جہاں گاڑی رجسٹرڈ تھی۔
تحقیقات کے دوران پولیس کو رمیش کی بیوی نہاریکا(29)کے کردار پر شبہ ہوا۔ جب اسے حراست میں لیا گیا تو اس نے رمیش کے قتل میں ملوث ہونے کا اعترافکرلیا اور اپنے ساتھیوں، نکھل، جو ایک ویٹرنری ڈاکٹر ہے، اور انکور کا نام لیا۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ نہاریکا کا بچپن کافی مشکلات میں گزرا۔ اس کے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ 16 سال کی تھی اور اس کی ماں نے دوسری شادی کر لی۔ اس نے تعلیم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انجینئرنگ مکمل کی اور کام کرنا شروع کیا۔ نہاریکا کی شادی کم عمر میں ہوگئی، وہ ماں بنی، اور بعد میں الگ ہوگئی۔ کسی وقت، جب وہ ہریانہ میں تھی، تو اس نے مالی دھوکہ دہی میں ملوث ہو کر جیل کی ہوا کھائی۔ اسی جیل میں اس کی ملاقات انکور سے ہوئی۔
جیل سے باہر آنے کے بعد نہاریکا نے رمیش سے شادیکرلی۔ یہ رمیش کی بھیدوسری شادی تھی۔ استاجرنے نہاریکا کو پُرتعیش زندگی فراہم کی، جس کی وہ عادی ہوگئی۔ ایک موقع پر، اس نے رمیش سے 8 کروڑ روپے مانگے۔ رمیش کے انکار پر نہاریکا کو غصہ آگیا۔ وہ نکھل کے ساتھ تعلق میں تھی اور اس نے نکھل اور انکور کے ساتھ مل کر رمیش کے قتل کی سازش تیار کی تاکہ اس کی دولت پر قبضہ کر سکے۔
پولیس کے مطابق رمیش کایکم اکتوبر کو اپل، حیدرآباد میں گلا گھونٹ کر قتل ککردیا گیا۔ ملزمین نے اس کے گھر واپس جا کر نقدی لی اور بنگلور روانہ ہوئے۔ راستے میں ایندھن بھروایا اور پھر کوڈاگو کے لیے روانہ ہوگئے، جو اپل سے 800 کلومیٹر دور ہے۔ وہاں انہوں نے کافی کے باغات میں لاش کو ایک کمبل میں لپیٹ کر جلا دیا۔
تینوں پھر حیدرآباد واپس آگئے اور نہاریکا نے رمیش کےلاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروائی۔پولیس کا بیانکوڈاگو پولیس کے چیف رام راجن نے کہا کہ یہ کیس چالینجنگتھا کیونکہ’سب کچھ مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا‘۔
انہوں نے مزید کہا’’تحقیقات کے مطابق، ہمیں معلوم ہوا کہ لاش شکایت کے درج ہونے سے 3-4 دن پہلے جلائی گئی تھی۔ ہماری کرائم ٹیم نے علاقے میں مشتبہ سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کیں۔ انہوں نے دیکھا کہ ایک گاڑی رات 12 سے 2 بجے کے درمیان علاقے میں مشکوک انداز میں گھوم رہی تھی۔ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی، مگر رات ہونے کی وجہ سے تصاویر واضح نہیں تھیں۔لہٰذا، ہم نے تمکورو تک 500 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجس کی جانچ کی۔ تکنیکی شواہد کی بنیاد پر، ہم تلنگانہ کی ایک گاڑی کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے جو ایک تاجر رمیش کی تھی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا’’ہماری تحقیقات کی بنیاد پر، ہم نے کئی ملزمین کو گرفتار کیا ہے، جن میں نہاریکا اور ویٹرنری ڈاکٹر نکپل(28)شامل ہیں۔ نہاریکا کلیدی ملزمہ ہے۔ اس نے مبینہ طور پر رمیش کا قتل کیا، جو کار کا مالک تھا۔ نہاریکا نے نکھل اور ایک اور ساتھی انکور کے ساتھ مل کر اسے قتل کیا اور لاش کو ٹھکانے لگا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں